واقعہ غدیر کامختصر تعارف

:: واقعہ غدیر کامختصر تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

واقعہ غدیر کامختصر تعارف

"غدیر خم " مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے درمیان واقع ایک مقام کا نام ہے جہاں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت  علی علیہ السلام کا مسلمانو ں کا " مولی اور سرپرست " کے عنوان سے تعارف کروایا اور آپ کی ولایت کا اعلان فرمایا ۔ ۱۸ ذوالحجۃ کا  دن اسی واقعہ  کی مناسبت سے شیعیا ن علی علیہ السلام کے درمیان عید غدیر  کے طور پرمشہور ہے ۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے "حجۃ الوداع " سے واپسی کے وقت  حج میں شرکت کرنے والے تمام مسلمانوں کو  غدیر خم کے مقام پر جمع کیا اور علی بن ابی طالب علیہما السلام کا یہاں پر خدا کی طرف سے اپنا وصی اور جانشین کے طور پر تعارف کروایا ۔غدیر کے عظیم خطبہ کا ایک مشہور جملہ "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ " ہے ۔ یعنی جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کا یہ علی مولا ہے ۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامواقعہ غدیر کامختصر تعارف
برچسب ها : علیہ ,تعارف ,غدیر ,السلام ,اللہ ,علیہ السلام ,تعارف کروایا ,اللہ علیہ ,کامختصر تعارف ,غدیر کامختصر ,غدیر کامختصر تعارف

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت

:: حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت

         آپ کااسم گرامی سرورکائنات کےفرمان کے مطابق”محمد“تھا آپ کی کنیت ”ابوجعفر“تھی، اورآپ کے القاب کثیرتھے، جن میں باقر،شاکر،ہادی زیادہ مشہورہیں [1] ۔

امام محمد بن علی بن الحسین (ع) معروف " امام محمد باقر " و " باقرالعلوم " پہلی رجب اور ایک قول کے مطابق 3 صفر 57 ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ۔

لقب باقرکی وجہ

     باقر،بقرہ سے مشتق ہے اوراسی کااسم فاعل ہے اس کے معنی شق کرنے اوروسعت دینے کے ہیں[2] ۔ حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام کواس لقب سے اس لیے ملقب کیاگیاتھا کہ آپ نے علوم ومعارف کونمایاں فرمایااورحقائق احکام وحکمت ولطائف کے  خزانے ظاہرفرمادئیے جولوگوں پرظاہروہویدانہ تھے[3] ۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامحضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت
برچسب ها : امام ,محمد ,السلام ,باقر ,حضرت ,امام محمد ,حضرت امام ,محمد باقر ,علیہ السلام ,باقر علیہ

اصلی شیعه کی نشانی

:: اصلی شیعه کی نشانی

اصلی شیعہ کی نشانی

معرفت پروردگار:

 وَاِذَا سَمِعُواْ مَا أُنزِلَ ِلَی الرَّسُولِ تَرَی أَعْیُنَهمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُواْ مِنَ الْحَقِّ یَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاکْتُبْنَا مَعَ الشَّاهدِیْن

اور جب اس کلام کو سنتے هیں جو رسول(ص) پر نازل هو اهے تو تم دیکهتے هو که ان کی آنکهوں سے بیساخته آنسو جاری هو جاتے هیں که انهوں نے حق کو پهچان لیا هے اور کهتے هیں که پروردگار هم ایمان لے آئے هیں لهذا همارا نام بهی تصدیق کرنے والوں میں درج کر لے ۔(سوره مائده آیت٨٣)

عن نوف بن عبدالله البکالی قال قال لی علی یا نوف شیعتی والله العلماء بالله ۔۔۔

نو ف بن عبدالله بکالی نقل کرتے هیں که حضرت امیرالمؤمنین علیؑ نے فرمایا اے نوف!خدا کی قسم !میرے شیعه وهی هیں جو معرفت خدا رکهنے والے هوں ۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظاماصلی شیعه کی نشانی
برچسب ها :

حضرت مسلم ابن عقیل کی شھادت

:: حضرت مسلم ابن عقیل کی شھادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت مسلم ابن عقیل کی شھادت

حضرت مسلم ابن عقیل (شہادت: 9 ذوالحجۃ 60ھ) حضرت علی  علیہ السلام کے بھائی حضرت عقیل ابن ابوطالب کے بیٹے تھے یعنی امام حسین علیہ السلام کے چچا زاد بھائی تھے۔ ان کا لقب سفیر حسین علیہ السلام اور غریبِ کوفہ (کوفہ کے مسافر) تھا۔ واقعۂ کربلا سے کچھ عرصہ پہلے جب کوفہ کے لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کو خطوط بھیج کر کوفہ آنے کی دعوت دی تو انہوں نے حضرت مسلم ابن عقیل کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوفہ روانہ کیا۔ وہاں پہنچ کر انہیں صورتحال مناسب لگی اور انہوں نے امام حسین علیہ السلام کو خط بھیج دیا کہ کوفہ آنے میں کوئی قباحت نہیں۔ مگر بعد میں یزید نے عبید اللہ ابن زیاد کو کوفہ کا حکمران بنا کر بھیجا جس نے حضرت مسلم بن عقیل  علیہ السلام اور ان کے دو کم سن فرزندوں کو شہید کروا دیا۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامحضرت مسلم ابن عقیل کی شھادت
برچسب ها : حضرت ,کوفہ ,السلام ,علیہ ,مسلم ,عقیل ,علیہ السلام ,حضرت مسلم ,حسین علیہ ,امام حسین

امام سجاد علیہ السلام کی شھادت

:: امام سجاد علیہ السلام کی شھادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام سجاد علیہ السلام کی شھادت

امام سجاد علیہ السلام  کامختصر تعارف

ہمارے چوتھے امام حضرت امام علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام  ، جو سجاد کے نام سے مشہور ہیں ۔ آپ علیہ السلام  کی ولادت با سعادت ۳۸ ھ ق کو مدینہ منورہ میں ہوئی  اور آپ علیہ السلام نے 25 محرم ۹۴ ھ ق  یا  95 ه ق میں ولید بن عبد الملک  کے ذریعہ  دئیے  گئی زہر جفا  سے شہادت پائی  اور آپ کو بقیع میں امام حسن مجتبی ٰعلیہ السلام کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

آپ علیہ السلام کی مادر گرامی کا نام شیعہ کتب میں "شہر بانو " کے نام سے ذکر کیا گیا ہے ۔ [1]  آپ کی کنیت  میں  ابوالحسن ، ابو محمد ، ابوالقاسم اور القاب میں  سجاد ، زین العابدین ، زین الصالحین ، سید العابدین ، سید الساجدین ، ذوالثفنات ، ابن الخیرتین ، مجتہد ، عابد ، زاہد ، خاشع ، بکا ء، اور امین  ذکر کیے گئے ہیں ۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامامام سجاد علیہ السلام کی شھادت
برچسب ها : امام ,علیہ ,السلام ,سجاد ,السلام  ,علیہ السلام ,سجاد علیہ ,امام سجاد ,علیہ السلام 

نوحه بی بی زهرا س

:: نوحه بی بی زهرا س

دریافت
حجم: 6.18 مگابایت

منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامنوحه بی بی زهرا س
برچسب ها :

امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت

:: امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام جواد علیہ السلام کا تعارف:

ابوجعفر محمد الجواد ابن علی الرضا بن موسی الکاظم بن جعفر الصادق بن محمد الباقر بن علی زین العابدین بن الحسین بن علی بن ابی‌طالب علیہم السلام  ،بعض علماء کابیان ہے کہ آپ بتاریخ ۱۰  رجب المرجب ۱۹۵ ھ بمطابق ۸۱۱ ء یوم جمعہ بمقام مدینہ منورہ متولد ہوئے تھے ۔[1]

شیخ مفید اور نوبختی کی روایت کے مطابق سال ۱۹۵ہجری میں ماہ مبارک رمضان میں  اس دنیا میں تشریف لائے ۔[2]

حضرت امام، محمدتقی علیہ السّلام کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں . چونکہ آپ سے پہلے امام محمد باقر علیہ السّلام کی کنیت ابو جعفر ہوچکی تھی اس لیے کتب میں آپ کو ابو جعفر ثانی کہا جاتا ہے، دوسرے لقب کو سامنے رکھ کر آپ کو حضرت جوّاد بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السّلام تھے اور والدہ معظمہ کانام جناب سبیکہ یاسکینہ علیھا السّلام تھا۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامامام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت
برچسب ها : علیہ ,محمد ,حضرت ,السّلام ,امام ,السلام ,علیہ السّلام ,امام محمد ,علیہ السلام ,حضرت امام

امام صادق علیہ السلام کی ولادت

:: امام صادق علیہ السلام کی ولادت

بسم الله الرحمن الرحیم

امام صادق علیه السلام کا تعارف

ہمارے چھٹے امام حضرت امام صادق بن حسین   بن علی بن ابی طالب علیہ السلام جمعہ کے دن  ۱۷ ربیع الاول سال ۸۳ ہجری میں خلیفہ عباسی، عبدالملک بن مروان کی خلافت  کے زمانے میں مدینہ میں پیدا ہوئے۔تاریخ میں  آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی حضرت ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابوبکر بیان کیا گیا ہے۔[1]

کامل ایمان کی نشانیاں

امام صادق  علیہ السلام   نے فرمایا: من أحبّ لله و أبغض لله و أعطی لله، فهو ممّن کمل إیمانه.» [2]

جو بھی خدا کی خاطر دوستی اور دشمنی کرے اور خدا کی خاطر ( کسی کو )عطاء کرے وہ ان لوگوں میں سے ہے جن کا ایمان کامل ہے۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامامام صادق علیہ السلام کی ولادت
برچسب ها : امام ,علیہ ,صادق ,السلام ,امام صادق ,علیہ السلام

۸ ذالحجہ روز تَرویه

:: ۸ ذالحجہ روز تَرویه

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۸     ذالحجہ  روز تَرویه

آٹھویں تاریخ کو یوم ترویہ کہتے ہیں ۔کیوں کہ حجاج اس دن اپنے اونٹوں کو پانی سے خوب سیراب کرتے تھے ۔تاکہ عرفہ کے روز تک ان کو پیاس نہ لگے۔یا اس لئے اس کو یوم ترویہ(سوچ بچار)کہتے ہیں ۔کہ سیدنا حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیٰ نبینا علیہ الصلوٰة والسلام نے آٹھویں ذی الحجہ کو رات کے وقت خوا ب میں دیکھا تھا کہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے حکم دیتا ہے کہ اپنے بیٹے کو ذبح کر۔ تو آپ نے صبح سوچا اور غور کیا کہ آیا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے یا شیطان کی طرف سے ۔اس لئے اس کو یوم ترویہ کہتے ہیں ۔

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یَا بُنَیَّ إِنِّی أَرَىٰ فِی الْمَنَامِ أَنِّی أَذْبَحُکَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ یَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِی إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِینَ [1]

  • ترجمہ:پس جب وہ لڑکا آپ کے ساتھ چلنے پھرنے کے قابل ہوا تو آپ(ع) نے فرمایا (اے بیٹا) میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں تم غور کرکے بتاؤ کہ تمہاری رائے کیا ہے؟ عرض کیا بابا جان! آپ کو جو حکم دیا گیا ہے وہ بجا لائیے اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔
  •  ترویہ کا دن ہے اور اس میں روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت ہے روایت ہے کہ اس دن کا روزہ ساٹھ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے اور شیخ شہید کا فرمان ہے کہ اس روز غسل کرنا مستحب ہے۔
ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظام۸ ذالحجہ روز تَرویه
برچسب ها : اللہ ,کہتے ,ترویہ ,اللہ تعالیٰ ,ترویہ کہتے

نوحه حضرت زینب س

:: نوحه حضرت زینب س

نوحه حضرت زینب س


click for download

منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامنوحه حضرت زینب س
برچسب ها : حضرت زینب ,نوحه حضرت

ہفتہ وحدت

:: ہفتہ وحدت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہفتہ وحدت

امت اسلامیہ کی یکجہتی کا محور:

پیغمبر اسلام (ص)کی شخصیت عالم خلقت کا نقطہ کمال اور عظمتوں کی معراج ہے ۔ خواہ کمالات کے وہ پہلو ہوں جو انسان کےلئے قابل فہم ہیں جیسے انسانی عظمت کے معیار کے طور پر عقل، بصیرت، فہم، سخاوت، رحمت اور درگذر وغیرہ  خواہ وہ پہلو ہوں جو انسانی ذہن کی پرواز سے ما ورا ہیں یعنی وہ پہلو جو پیغمبر اسلام (ص) کو اللہ تعالی کے اسم اعظم کے مظہر کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں یا تقرب الہی کے آپ کے درجات کی جانب اشارہ کرتے ہیں، کہ ہم ان پہلوؤں کو کمالات کا نام دیتے ہیں اور اتنا ہی جانتے ہیں کہ یہ کمالات ہیں لیکن ان کی حقیقت سے اللہ تعالٰی اور اس کے خاص اولیا ہی آگاہ ہیں ۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامہفتہ وحدت
برچسب ها : پہلو ,کمالات ,اللہ ,پیغمبر اسلام ,ہفتہ وحدت

امام حسن عسکری علیه السلام کی شهادت

:: امام حسن عسکری علیه السلام کی شهادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

کنیت اور القاب 

امام حسن عسکری علیہ السلام کی کنیت "ابومحمد" ہے جبکہ مختلف کتب میں آپ (ع) کے متعدد القاب ذکر ہوئے ہیں جن میں مشہورترین "عسکری" ہے جس کا سبب شہر سامرا کے محلہ "عسکر" میں آپ (ع) کی رہائش یا بالفاظ دیگر "قلعہ بندی" ہے۔ "زکی" یعنی پاک و تزکیہ یافتہ، آپ (ع) کا دوسرا مشہور لقب ہے۔

 

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامامام حسن عسکری علیه السلام کی شهادت
برچسب ها : عسکری

حضرت علی ع و زہرا س کی شادی

:: حضرت علی ع و زہرا س کی شادی

                                                               بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت زہرا(علیھا السلام)اور امیر المومنین علیہ السلام کی شادی (  ۱     ذالحجۃ)

تاریخی شواھد کے مطابق حضرت علی (علیہ السلام)کی عمر ۲۱ یا ۲۵/ سال تھی، اس بناء پر کہ حضرت زہرا(علیھا السلام)کی ولادت ، بعثت کے پانچویں سال ہوئی ہو، کیونکہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)۱۳/ سال مکہ میں رہے اور ہجرت کے وقت حضرت فاطمہ زہرا(علیھا السلام)کی عمر ۸/ سال کی تھی اورہجرت کے دوسرے سال آپ کی شادی ہوئی لہذا اس بناء پر آپ کی عمر ۹/سال سے زیادہ اور ۱۰/سال سے کم تھی۔ اور اگر آپ کی ولادت، بعثت کے د وسرے سال ہوئی ہو تو ہجرت کے وقت آپ کی عمر ۱۱/ سال تھی اور آپ کی شادی ہجرت کے دوسرے سال ہوئی، لہذا اس وقت آپ کی عمر ۱۳/سال سے کم اور بارہ سال سے زیادہ تھی۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامحضرت علی ع و زہرا س کی شادی
برچسب ها : حضرت ,السلام ,شادی ,زہرا ,ہوئی ,ہجرت ,علیھا السلام ,زہرا علیھا ,علیہ السلام ,حضرت زہرا ,زہرا علیھا السلام

Reach To Allah

:: Reach To Allah


دریافت
مدت زمان: 2 دقیقه 24 ثانیه

منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامReach To Allah
برچسب ها :

حضرت معصومہ(س)کی رحلت

:: حضرت معصومہ(س)کی رحلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم


حضرت معصومہ (س) کا تعارف

حضرت معصومہ (س) شیعوں کے ساتویں امام موسی بن جعفر(س) کی بیٹی ہیں۔ آپ کی والدہ گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں، حضرت معصومہ (س) اول ذیقعدہ ۱۷۳ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئی ہیں-

آپ کا شمار اہل بیت رسول (ص) کی بلند مرتبہ خواتین میں ہوتا ہے ۔حضرت معصومہ (س) نے اپنے بھائی حضرت امام رضا (ع) کے خراسان آنے کے ایک سال بعدان سے ملاقات کی خاطر مدینے سے خراسان کا سفر کیالیکن سفر کے دوران علالت کی وجہ سے شہر قم میں قیام پذیرہوئیں جہاں 17 دن کے قیام کے بعد علالت کے باعث یا بعض روایات کے مطابق دشمنوں کی طرف سے کھانے میں زہر دینے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔آپ کو قم میں ہی سپرد خاک کیا گیا ۔ قم میں حضرت معصومہ (س) کا روضہ آج بھی مرجع خلائق ہے.

حضرت معصومہ(س) اور امام علی بن موسی الرضا(ع) ایک ہی ماں باپ سے ہیں.حضرت معصومہ (س) کا اسم گرامی «فاطمہ»  مشہور لقب «معصومہ» ہے.

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامحضرت معصومہ(س)کی رحلت
برچسب ها : حضرت ,معصومہ ,امام ,حضرت معصومہ

میلاد مبارک ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم

:: میلاد مبارک ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم

بسم  اللہ الرحمن الر حیم

 

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سن (570ء) میں ربیع الاول کے مبارک مہینےمیں 17 تاریخ  کو بعثت سے چالیس سال پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔

خاندانِ مبارک

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا تعلق قریشِ عرب کے معزز ترین قبیلہ بنو ھاشم سے تھا۔ اس خاندان کی شرافت ، ایمانداری اور سخاوت بہت مشہور تھی۔ یہ خاندان حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھا جسے دینِ حنیف کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے والد عبداللہ بن عبدالمطلب اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور تھے مگر ان کا انتقال آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیدائش سے چھ ماہ پہلے ہوگیا تھا۔ والدہ کا نام حضرت آمنہ بنت وھب تھا جو قبیلہ بنی زھرہ کے سردار وھب بن عبدمناف بن قصی بن کلاب کی بیٹی تھیں۔ یعنی ان کا شجرہ ان کے شوھر عبداللہ بن عبدالمطلب کے ساتھ عبد مناف بن قصی کے ساتھ مل جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دادا عبدالمطلب قریش کے سردار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا شجرہ نسب حضرت عدنان سے جا ملتا ہے جو حضرت اسماعیل علیہ السلام ابن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے۔ اور مشہور ترین عربوں میں سے تھے۔ حضرت عدنان کی اولاد کو بنو عدنان کہا جاتا ہے۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظاممیلاد مبارک ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم
برچسب ها : علیہ ,اللہ ,حضرت ,تھے۔ ,عدنان ,عبدالمطلب ,اللہ علیہ ,علیہ السلام ,حضرت عدنان ,ابراہیم علیہ ,حضرت ابراہیم

حضرت امام حسن عسکری علیه السلام کی ولادت

:: حضرت امام حسن عسکری علیه السلام کی ولادت

بسم الله الرحمن الرحیم

امام علیہ السلام  کا تعارف

ہمارے گیارہویں امام،امام حسن بن علی بن علی بن موسیٰ بن جعفر بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام کی ولادت با سعادت  232 ہجری میں واقع ہوئی[1]۔آپ کے والد  گرامی  حضرت محمد بن ہادی علیہ السلام امام دہم  شیعیان اور آپ کی والدہ ماجدہ حضرت حدیثہ خاتون ہیں۔[2] کیوں کہ خلیفہ عباسی  نے آپ کو  زبردستی  (عسکر)نام کے محلہ میں رہنے پر مجبور کیا تھا اس مناسبت سے آپ عسکری کے نام سے  مشہورہیں۔ [3]

آپ علیہ السلام کی کنیت "ابو محمد"  اور القابات میں سے  "نقی"  اور"زکی"  بہت  مشہور ہیں۔[4] آپ علیہ السلام کی عمر مبارک  ۲۸ سال اور مدت امامت ۶ سال تھی۔۲۶۰ ہجری میں آپ  علیہ السلام کو سامراء میں  شھید کر دیا گیا۔آپ علیہ السلام کو آپ کے پدر بزرگوار کی قبر مطہر کے کنارے دفن کیا گیا۔[5]

حضرت امام حسن عسکری کی امامت کا دور


حضرت امام حسن عسکری کی  مجموعی عمر کا 29 سالہ دورانیہ تین ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے -

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامحضرت امام حسن عسکری علیه السلام کی ولادت
برچسب ها : السلام ,علیہ ,حضرت ,امام ,عسکری ,علیہ السلام ,حضرت امام

سیده کونین حضرت فاطمه زهراسلام الله علیهاکی ولادت باسعادت

:: سیده کونین حضرت فاطمه زهراسلام الله علیهاکی ولادت باسعادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

 

نام مبارک:   فاطمہ سلام اللہ علیہا

والد گرامی: سید المرسلین، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺ

والدہ ماجدہ: خدیجہ بنت خویلد، یہ معظمہ خاتون ام المومنین اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی جدہ گرامی اور نبی اکرم کی پہلی زوجہ ہیں جنہوں نے اپنے جان و مال کے ذریعے رسالتمآبﷺ کی خدمت اور اسلام کی آبیاری کی۔ اسی وجہ سے خداوند متعال نے آپ کو مقدس آسمانی خواتین میں قرار دیا۔

 کنیت: ام ابیہا، ام الحسن، ام الحسنین، ام المحسن، ام الآئمہ علیہا و علیہم السلام

 القاب: صدیقہ، مبارکہ، طاہرہ، راضیہ، مرضیہ، زکیہ، محدثہ اور بتول، آپ کا مشہور ترین لقب ’’زہرا‘‘ سلام اللہ علیہا ہے۔

 مقام: معصومہ، پانچ عظیم ومقدس خواتین میں سے ایک، اور معصوم کی دختر نیک اختر، زوجہ ، اور ماں (شاہ ولایت کی زوجہ، حسنین شریفین کی والدہ ماجدہ)

تاریخ ولادت: ۲۰جمادی الثانی، بعثت کا پانچواں سال

جائے ولادت: مکہ مکرمہ

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامسیده کونین حضرت فاطمه زهراسلام الله علیهاکی ولادت باسعادت
برچسب ها : ولادت ,علیہا ,اللہ ,علیہم السلام ,والدہ ماجدہ ,اللہ علیہا ,سلام اللہ

Aammal e Ghadeer .اعمال غدیر

:: Aammal e Ghadeer .اعمال غدیر

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّکِینَ بِوِلاَیَةِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْأَئِمَّةِ عَلَیْهِمُ السَّلاَمُ

تمام مومنیین کو عید ولایت ،عید ابلاٰغ ، عید اتمام نعمت ،عید سادات ، عید سعید غدیر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو  متمسکین ولایت مولا امیر المومنین ع کے ساتھ محشور فرمائے۔(امین).

عید غدیر کے اعمال کی تفصیلات کی PDF فایل مندرجہ لینک سے حاصل کر سکتے ہیں:

اردو فایل کا لنکhttp://bayanbox.ir/info/6774379503994764937/Eid-Ghadeer-k-Aamal

 ّFor English File click this link :   http://bayanbox.ir/info/4144321967344260305/Aamal-for-Ghadir-in-english

razarizvi.blog.ir

منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامAammal e Ghadeer .اعمال غدیر
برچسب ها : غدیر

ماہ رجب المرجب کا آغاز

:: ماہ رجب المرجب کا آغاز

بسم اللہ الرحمن  الرحیم

 ماہ رجب المرجب کاغاز

رجب المرجب کے مہینے کا تعارف

قمری  سال کے ساتویں مہینہ کا نام رجب ہے قرآن مجید میں چار مہینوں کو "ماہ ہائے حرام" یعنی حرمت والے مہینوں کے نام سے یاد کیا گیا ہے کہ اُن میں سے ایک مہینہ کا نام رجب ہے اور اس ماہ میں جنگ و جدال کرنا حرام ہے۔)[1](

ماہ رجب کو مختلف خصوصیات اور رتبوں کے اعتبار سے اور اس مہینے کے معنوی پہلووں  کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بھی چند نام دیے گئے ہیں ۔ جیسے "شہر الاستغفار)[2](" یعنی استغفار کرنے کا مہینہ، جب انسان خدا سے اپنے  گناہوں کی بخشش مانگتا ہے تو لغزشوں سے دور اور رحمت الہی کے نزدیک ہوتا چلا جاتا ہے۔

دوسرا نام "رجب الفرد" رکھا گیا کیونکہ ماہ رجب دوسرے حرام مہینوں سے جدا اورالگ  ہے۔

تیسرا نام "رجب الاصب)[3](" ہے کیونکہ اس مہینہ میں بے انتہا رحمت الہی بندوں پر نازل ہوتی ہے۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامماہ رجب المرجب کا آغاز
برچسب ها : حرام ,مہینوں ,مہینہ ,المرجب ,رحمت الہی

روایات اور تاریخ کے آئینہ میں اربعین امام حسین ع کا تحقیقی جایزہ

:: روایات اور تاریخ کے آئینہ میں اربعین امام حسین ع کا تحقیقی جایزہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقالہ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:for download this PDf  file click on this link

روایات اور تاریخ کے آئینہ میں اربعین  امام حسین  ع  کا    تحقیقی جایزہ

تمهید

  تاریخ سے ملتا ہے کہ  واقعہ عاشورہ سے پہلے چہلم کو جسطرح آجکل مناتے ہیں  اسکا اصلاًوجود ہی نہیں تھا یا اگر چہلم کو مناتے بھی تھے تو وہ امام حسین ع کے چہلم کی طرح نہیں تھا ۔اس سے پہلے کہ اس موضوع پر بات کی جائے ایک روایت کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے ۔امام حسن عسکری علیہ السلام نے پانچ چیزوں کو مومن کی علامت قرار دیا ہے۔

 ۱۔انگوٹھی پہننا

۲۔اکیاون رکعت نماز پڑہنا کہ جو مستحب اور واجب نمازوں کا مجموعہ ہے

 ۳۔نما ز اور سجدہ کی حالت میں پیشانی کامٹی پر رکھنا

۴۔نماز میں بسم اللہ الرحمن الرّحیم کا اونچی آواز سے پڑہنا

۵۔زیارت اربعین۔

ادامه مطلب
منبع : تبلیغی فاصلاتی نظامروایات اور تاریخ کے آئینہ میں اربعین امام حسین ع کا تحقیقی جایزہ
برچسب ها : چہلم ,حسین ,تاریخ ,امام حسین ,اللہ الرحمن